تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:2

ڈچ ایری ڈیویس،ایجکس نے فینارڈ کو 0-3 سےشکست دی

اے آر وائی - نیدرلینڈ کے فٹبال سیزن ڈچ ایری ڈیویس کے راؤنڈ میچ میں اجیکس نے فی نارڈ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے شکست دیکرپوائنٹس ٹیبل میں پوزیشن بہتر بنالی ہے۔



کھیل کے ساتویں منٹ میں وکٹر فشر نے ایجکس کیجانب سے پہلا گول کیا اور ہاف کے اختتام سے قبل مسلسل دوسرا گول کرکے اسکور ڈبل کردیا۔ دوسرے ہاف میں بھی فینارڈ فٹبال کلب کے کھلاڑی دباؤ کا شکار دکھائی دیئے جسکا بھرپور فائدہ ایجکس کے کھلاڑی سائم ڈی جونگ نے اٹھایا اور گیند کو جال میں پہنچا کر اسکور میں ایک اور گول کا اضافہ کردیا۔



پوائنٹس ٹیبل میں ایجکس فٹبال کلب چالیس پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پرآگیا ہے۔ میزبان ٹیم نے انیس میچز کھیلتے ہوئے گیارہ میں کامیابی۔۔ ایک میچ میں شکست اور سات مقابلے ڈراء کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.