تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:3

آسٹریلیا اور سری لنکا کا چوتھا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ

اے آر وائی - آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ بارش کے باعث بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوگیا۔ سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔



میزبان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر فلپ ہوئیز ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ مائیکل کلارک نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر اسکور میں پنتالیس رنز کا اضافہ کیا۔ کلارک بیس رنز بناکر کلاسکیرا کا شکار بنے۔ ڈیوڈ ہسی ایک ، جارج بیلی بائیس اور میتھیو ویڈ اکتیس رنز بناکر پویلین لوٹے۔ آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو بائیس رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر نے ساٹھ اور مچل اسٹارک نے ناقابل شکست باون رنز اسکور کیے۔ کولاسیکرا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔



ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے چودہ رنز بنائے تھے کے تیز بارش شروع ہوگئی اور میچ ممکن نہ ہوسکا۔ امپائر نے طویل انتظار کے بعد میچ غیر نتیجہ غیز قرار دے دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے تئیس جنوری کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.