تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:14

آسٹریلین اوپن کےمینزڈبلزایونٹ میں اعصام الحق کا سفرختم

اے آر وائی - آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین روجرز شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور نیدرلینڈ کے جین جولین روجرز پر مشتمل جوڑی کو حریف ٹیم نے دو ایک سے شکست دی۔



پہلا سیٹ سخت مقابلے کےبعد سات چھ سے اعصام اور روجرز کی جوڑی نے جیتا۔ لیکن دوسرا سیٹ برازیل کے تھامس بیلوچی اورفرانسیسی کھلاڑی بینوا پیئر کی ٹیم نے چھ تین سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریکر پر پاک ڈچ جوڑی کو چھ سات سےشکست ہوئی اور وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ اس سے قبل اعصام آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے تیسرے راونڈ میں بھی شکست سے دوچار ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.