تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:42

نیویارک: فری اسٹائل اسکینگ ورلڈ کپ چینی اسکیئر کامیاب

اے آر وائی - نیویارک میں منعقدہ فری اسٹائل اسکینغ ورلڈ کپ کا مینز اینڈ ویمنز ایونٹ چینی اسکیئرز نے جیت لیا ہے۔ مینز فری اسٹائل ائیریل کے فائنل میں چین کے جیا زونگ ینگ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے۔ فائنل مقابلے میں زونگ ینگ نے بیک فل جمپ لگانے کا شاندار مظاہرہ کیا اور ایک سو بارہ اعشاریہ سات دو پوائنٹس لیکر بازی مار لی۔



بیلاروسی اسکیئر دمتری دوسرے نمبر پر رہے۔ ویمنز کے فائنل مقابلے میں چین کی ینگ یو کامیابی رہیں۔ آسٹریلوی اسکیئر لینڈنگ کرتے ہوئے توزان برقرار نہ رکھ سکیں لیکن مجموعی پوائنٹس بہتر ہونے کی وجہ سے وہ دوسرے نمبرپر رہیں۔ تیسری پوزیشن چینی ٹیم میں شامل اسکیئر نےحاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.