22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:32
آسٹریلین اوپن:راجرز فیڈرر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اے آر وائی - آسٹریلوی اوپن مینز سنگلز ایونٹ میں راجر فیڈرر فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ویمنز ایونٹ میں سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی اور کیرولین وزنیاکی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے چوتھے راؤنڈ میں کینیڈا کے میلوس راؤنک کو دلچسپ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔فیڈرر نے پہلا سیٹ چھ چار اسکور کے فرق سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں فیڈرر نے ٹائی بریکر پر راؤنک کو سات چھ سے زیر کیا۔
تیسرے سیٹ میں بھی راؤنک کامیابی نہ حاصل کرسکے اور چھ دو سے شکست ہوئی۔ ویمنز سنگلز ایونٹ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ چوتھے راؤنڈ میں سرینا ولیمز نے روسی کھلاڑی ماریا کری لینکو کو باآسانی شکست دی۔ امریکی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور چھ دو اور چھ صفر رہا۔