22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:33
پاکستان اورآئرلینڈ کےدرمیان دو ون ڈے میچز کھیلے جائینگے
اے آر وائی - چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کا دورہ کرتے ہوئے دو ون ڈے میچز کھیلے گی۔
آئرش میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی سےقبل آئرلینڈ میں میزبان ٹیم کیخلاف دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز تئیس اور چھبیس مئی کو کھیلے گی۔ آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سیمنز کا کہنا ہے کہ آئرش کرکٹ کیلئے خوش آئند بات ہے کہ آئی سی سی اور پی سی بی نے پاکستان کا دورہ آئرلینڈ کو یقینی بنایا ہے۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم سترہ اور انیس مئی کو اسکاٹ لینڈ کیخلاف بھی دو ون ڈے میچز کھیلے گی۔