22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:42
سیاست کو کھیلوں سے دور رکھنے میں بہتری ہے،ذکاء اشرف
اے آر وائی - چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات بڑی مشکل سے بحال کیے ہیں، سیاست کو کھیلوں سے دور رکھنے میں بہتری ہے۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت میں پاکستان ویمنز ٹیم کو سیکورٹی فراہم کرنا آئی سی سی کا کام ہے۔ اس بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کوآگاہ کردیا گیا ہے۔ بارڈر کی صورتحال کو کرکٹ پراثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے شائقین کو ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ غیر ملکی کرکٹرز کی پاکستان آمد سے ایک اچھا امیج سامنے آئیگا۔ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی باصلاحیت ہیں،امید ہے کہ سیریز کانٹے کی ثابت ہوگی۔