22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:11
دورہ جنوبی افریقہ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
اے آر وائی - جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جوہانسبرگ میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔ قومی ٹیم نے صبح کے سیشن میں بھر پور پریکٹس کی۔ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کے مطابق کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کی ہے تاکہ خامیوں کو دور کیا جاسکے۔
ٹیم منیجر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کا موسم کرکٹ کے لئے آئیڈیل ہے تمام کھلاڑی جلد یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائیں گے۔ پچیس جنوری سے شروع ہونے والے تین روزہ وارم اپ میچ کھیلنے سے پاکستانی ٹیم کی تیاری مزید بہتر ہوجائیگی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔