تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:14

بلائنڈ کرکٹ ،19کھلاڑیوں کوکنٹریکٹ مل گیا

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ کونسل نے سال دوہزار تیرہ کے لئے انیس کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا۔ پاکستان کرکٹ کونسل نے سال دوہزار تیرہ کے لئے انیس کھلاڑیوں کو تین مختلف کٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔



اے کٹیگری میں کھلاڑیوں کو چودہ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ بی کٹیگری میں شامل کھلاڑی ماہانہ بارہ ہزار روپے حاصل کریں گے جبکہ سی کٹیگری کے کھلاڑیوں کو دس ہزار روپے ماہوار ملیں گے۔



پاکستان بلائنڈ ٹیم نے پچھلے ماہ بھارت میں بلائنڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.