23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:3
آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز برابر کردی
اے آر وائی - ہوبارٹ میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے سری لنکا کو بتیس رنز سے شکست دیکر پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز دو،دو سے برابر کردی ہے۔ سیریز کے آخری ون ڈے میچ کا ٹاس جیت کر سری لنکا نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میزبان ٹیم نے اننگزکا آغاز کیا تو سنتیس کے مجموعی اسکورپر ان کے دونوں اوپنرز آؤٹ ہوگئے۔ فلپ ہوئیز نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ایک سو اڑتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کینگروز نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو سینتالیس رنز بنائے۔
جواب میں سری لنکن ٹیم دو سو پندرہ رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اینجلو میتھیوز سرسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے۔ مہیلا جےوردھنے اڑتیس اور جیون مینڈس چھبیس رنز بناسکے۔ ژیوئیر ڈوہرٹی اور موسز ہینرکس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکن فاسٹ بولر کولاسیکراسیریز کے بہترین کھلاڑی اور فلپ ہوئیز مین آف دی میچ قرار پائے۔