23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:43
اذلان شاہ کپ ہاکی: قومی ٹیم کا تریبتی کیمپ 10 فروری سےہوگا
اے آر وائی - اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ دس فروری سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔ تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان ٹیم انتظامیہ جلد کر دے گی۔
اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ نو سے سترہ مارچ تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت، جنوبی کوریا اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اگلے ماہ کی دس تاریخ سے لاہور میں شروع ہو گا۔ امید ہے کہ کھلاڑی نئی بلیو ٹرف پر پریکٹس کا آغاز کریں گے۔