23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:53
افغان کرکٹ ٹیم نے لاہور ایگلز کو چھ وکٹ سے ہرادیا
اے آر وائی - پاکستان کے تربیتی دورہ پر آئی ہوئی افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں لاہور ایگلز کو چھ وکٹ سے شکست دیدی۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر لاہور کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جو آٹھ وکٹوں پر ایک سو اکیس ہی رنز بناسکی۔ وسیم بٹ چالیس اور فاروق اسلم اکیس رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کے محمد نسیم باریس نے چار اور گلبدین نبی نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں افغان ٹیم نے آخری اوور میں مطلوبہ ہدف چار وکٹ پر حاصل کرلیا۔ کریم خان صادق چھتیس اورنوروز مینگل اکیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ مہمان ٹیم دوسرا پریکٹس میچ انتیس جنوری کو باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گی۔