تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:53

آسٹریلین اوپن: ویمنز فائنل میں لی نا اور آزارینکا مدمقابل

اے آر وائی - آسٹریلین اوپن ٹینس کے ویمنز سنگلز کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ حتمی معرکے میں چین کی لی نا اور بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔



میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے ویمنز سیمی فائنل میں چین کی لی نا نے سیکنڈ سیڈ روس کی ماریا شراپوا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔ لی نا نے پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔



دوسرے سیٹ میں روسی اسٹار آف کلر دکھائی دیں اور لی نا نے چھ دو سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔



دوسرے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے امریکہ کی سلونی اسٹیفن کو زیر کیا۔ عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے چھ ایک اور چھ چار سے فتح سمیٹ کر آخری دو کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.