25 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:33
پاکستان سپر لیگ کے لئے غیر ملکی میچ آفیشلز کی تصدیق
اے آر وائی - سپر لیگ کے لئے جنوبی افریقہ کے مائیک پراکٹر اور روڈی کرٹزن نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی ھے۔ پاکستان سپر لیگ نے میچ آفیشلز کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ھے۔
پاکستان سپر لیگ اس سال مارچ میں منعقد کی جائیگی جسکا مقصد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ھے۔ پاکستان میں حفاظتی خدشات کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا تھا لیکن مائیک پراکٹر اور کرٹزن کا پاکستان لیگ میں شامل ھونا اچھا شگون قرار دیا جا رھا ھے۔
زمبابوے کے امپائر رسل ٹفن بھی پاکستان لیگ میں امپائرنگ کے لئے آئیں گے۔ پراکٹر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان آنے میں خوش ھیں اور وہ پاکستان میں سکیورٹی خدشات کے نظریہ کو تبدیل کرنے میں معاونت کریں گے۔