25 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:23
وارم اپ میچ،پاکستان کی انوی ٹیشن الیون کیخلاف بیٹنگ
اے آر وائی - جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں پاکستان کی انوی ٹیشن الیون کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ جنوبی افریقی شہر ایسٹ لندن میں جاری چار روزہ ٹور میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے چار وکٹ پر ایک سو پچاس سے زائد رنز بنالیے تھے۔ محمد حفیظ پچپن رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی دو ، یونس خان پانچ اور مصباح الحق چار رنز بناسکے۔ پاکستان نے اس میچ میں ٹیسٹ کی ممکنہ ٹیم میدان میں اتاری ہے۔ جس میں ناصر جمشید اور محمد عرفان شامل ہیں۔۔
پلیئنگ الیون میں صرف ایک اسپنر سعید اجمل کو شامل کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کو اس سائیڈ میچ سے بیٹنگ کی مشق حاصل کرنا ہوگی ۔