25 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:33
اینڈی مرےآسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں
اے آر وائی - برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے راجر فیڈرر کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دیکر آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ کسی گرینڈ سلیم میچ میں مرے نےپہلی مرتبہ فیڈرر کو ہرایا ہے۔
میلبرن میں کھیلےگئے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے دوسرے سیمی فائنل میں برطانوی کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے سیٹ میں اینڈی مرے کو چھ چار سے کامیابی ملی۔ دوسرے سیٹ میں راجر فیڈرر نے واپسی کرتے ھوئے اس ٹائی بریکر پر سات چھ سے جیتا۔ تیسرے سیٹ میں مرے نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور تین چھ سے اسے جیتا اور برتری حاصل کر لی۔
چوتھے سیٹ میں مرے نے میچ ختم کرنے کا اچھا موقعہ کو دیا اور اسمیں فیڈرر نے ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کرتے ھوئے مقابلہ دو دو سے برابر کردیا۔ پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں فیڈرر ہمت ہار گئے اور اینڈی مرے چھ دو سے یہ سیٹ جیت کر فائنل میں پہنچ گئے۔