25 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:43
پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز دو حصوں میں تقسیم
اے آر وائی - پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرتے ہوئے جولائی سے اگست تک دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا تھی۔ لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اگست میں بھارت اور سری لنکا سے سہ فریقی سیریز کے انعقاد کیلئے پاکستان سے ہوم سیریز دوحصوں میں کرانا چاہتاتھا جسکے لیے پی سی بی سے درخواست کی گئی تھی۔
اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ بھی بھارت کی میزبانی کا ارادہ رکھتا ہے۔ اب دورہ ویسٹ انڈیز میں پہلے دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائینگے اور اگلے مرحلے میں قومی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل کر اپنا دورہ مکمل کریگی۔