تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:46

سنسنی خیزمقابلہ، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

اے آر وائی - جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی



پارل میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں گرینٹ ایلیٹ ، کولن منرو اور جیمز فرکلن کی نصف سنچریزکی بدولت دو سو ساٹھ رنز بنائے۔



منرو نے ستاون رنز کی اننگز کھیلی۔ فرنکلن نے ناٹ آوٹ ترپن رنز بنائے۔سوٹسوبے نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف گریم اسمتھ کی سینچری کی بدولت نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسمتھ نے ایک سو سولہ رنز کی اننگز کھیلی۔ فرینکلن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.