تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:30

کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستانی ویمنز ٹیم بھارت پہنچ گئی

اے آر وائی - آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ صرف کھیل پر ہے اور ہر میچ میں جیتنے کی کوشش کرینگے۔



ویمنز ورلڈ کپ اکیتس جنوری سے بھارت میں شروع ہورہا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ ان کی ساری توجہ صرف کرکٹ پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی ذمے داری ہے کہ وہ تحفظ فراہم کرے۔



اس موقع پر خواتین کی ٹیم منیجر عائشہ اشعر نے کہا کہ لڑکیوں نے بہت محنت کی ہے اور امید ہے کہ وہ اچھا پرفارم کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ آئی سی سی نے حفاظتی اقدامات کیے ہیں اور دھمکیوں کا ٹیم پر کوئی پریشر نہیں۔ منیجر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم۔ شیوسینا اور دیگر ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستان خواتین ٹیم کے میچ ممبئی سے اڑیسہ کے شہر کٹک منتقل کردیئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.