تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:31

وارم اپ میچ،پاکستان نےانوی ٹیشن الیون کو257رنزپرآؤٹ کردیا

اے آر وائی - جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں انوی ٹیشن الیون دو سو ستاون رنز پر آؤٹ ہوگئی۔



وارم اپ میچ کے تیسرے روز انوی ٹیشن الیون نے پہلی اننگز دو سو تیرہ رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔ چوالیس رنز کا اضافہ کرکے دیگر بیٹسمین بھی پویلین لوٹ آئے۔ انوی ٹیشن الیون دوسو ستاون رنز بناسکی اور پاکستان کو پہلی اننگز میں باہتر رنز کی سبقت حاصل رہی۔ وین جارز ویلڈ بانوے،ڈین ولاز باسٹھ اور وین زائل پینتالیس رنز بناسکے۔



جنید خان اور سعید اجمل نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔ عمر گل دو کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں تین سو انتیس رنز بنائے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.