تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:31

انگلینڈ پانچویں ون ڈے میں بھارت کو ہرا کر سیریز ہار گیا

اے آر وائی - انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے دی لیکن سیریز تین دو سے بھارت کے نام رہی۔



ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم دو سو چھبیس رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سریش رائنا نے تراسی رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ روندرا جڈیجا انتالیس اور بھونیشور کمار انتیس رنز بناسکے۔ انگلش ٹیم کیجانب سے ٹم بریسنن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔



این بیل کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ این بیل ایک سو تیرہ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایون مورگن چالیس رنز بناسکے۔ این بیل مین آف دی میچ اور رائنا مین آف دی سیریز قرار پائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.