27 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:40
نواک یوکووچ اینڈی مرے کو ہراکر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب
اے آر وائی - سربیائی ٹینس اسٹار نواک یوکووچ نے اینڈی مرے کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکر آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
ملبرن میں کھیلے گئے آسٹریلین اوپن کے مینز فائنل میں کھیل کے پہلے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا. کانٹے دار مقابلے کے بعد اینڈی مرے نے نواک یوکووچ کو سات چھ سے ہرایا۔ دوسرا سیٹ بھی ٹائی بریکر پر ہوا اور سات چھ پوائنٹس کےفرق سے نواک یوکوچ کامیاب رہے۔
عالمی نمبر ایک نے تیسرے سیٹ میں بھی اینڈی مرے کو کم بیک کرنے کا موقع نہیں دیا اور سیٹ چھ تین کے فرق سے ہرایا۔ چوتھے سیٹ میں برطانوی کھلاڑی صرف دو گیمز جیت سکے اور نواک یوکووچ نے چھ گیمز جیت کر نہ صرف دوسری مرتبہ اعزاز کا دفاع کیا بلکہ مسلسل تین مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔