تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:20

پاکستان ، جنوبی افریقہ وارم اپ میچ کا چوتھا دن

اے آر وائی - پاکستان جنوبی افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف ورام میچ کے چوتھے روز دوسری اننگز کا آغاز دو سو چالیس رنز پانچ کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ کرے گا۔ جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں انوی ٹیشن الیون دو سو ستاون رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔



پاکستان نے بہتر رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا اور تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چالیس رنز بنائے تھے۔محمد حفیظ تراسی اور ناصر جمشید اکاون رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کو میچ میں تین سو بارہ رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.