28 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:41
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم لاہور سے کٹک پہنچ گئی
اے آر وائی - پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے کٹک پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ک کپتان ثناء میر کی قیادت میں لاہور سے براستہ شارجہ بھارت پہنچ گئی۔
انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی جانب سے احتجاج کے سبب قومی ٹیم کے میچز ممبئی سے کٹک منتقل کردئیے گئے ہیں۔ قومی ویمن ٹیم کے کٹک پہنچنے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ٹیم کی آمد کے موقع پر متوقع احتجاج کے سبب کٹک پولیس نے پہلے ہی اٹل بھارت تنظیم کے دس کارکن گرفتار کرلئے ہیں۔
قومی ویمن ٹیم کی منیجر عائشہ اشر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے۔ شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔پاکستان ٹیم ایونٹ سے قبل مقامی ٹیم کے خلاف دو وارم اپ میچز کھیلے گی جبکہ ورلڈ کپ میں پہلا میچ اکتیس جنوری کو آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔