29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:31
آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ ، سری لنکا سرفہرست
اے آر وائی - آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا سے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز جیتنے والی سری لنکن ٹیم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔ بولرز میں پاکستان کے سعید اجمل ٹاپ پر ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق سری لنکن ٹیم ایک سو اکتیس پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر فائز ہیں۔انگلینڈ چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
قومی ٹیم ایک سو سولہ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔سری لنکا سے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہارنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔بولنگ میں بدستور سعید اجمل ٹا پ پرہیں۔آل راوٴنڈرز کیٹیگری میں قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے۔