تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:11

اسٹیڈیم میں رہنا زحمت سہی پرھے رحمت

اے آر وائی - پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ باسط علی کا کہنا ھے کہ ہوٹل کے بجائے اسٹیڈیم میں رہنا زحمت تو ھے لیکن یہ زحمت رحمت بھی بن سکتی ہے۔



ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکی پر پاکستانی ٹیم کو بارابتی اسٹیڈیم کے اندر کلب ہاؤس میں ٹہرایا گیا ہے۔ کیونکہ کوئی ہوٹل فائیو اسٹار ہو یا تھری اسٹار ۔ پاکستانی ٹیم کو اپنا مہمان بنانے پر آمادہ نہیں۔ ٹیم کے بیٹنگ کوچ باسط علی کہتے ہیں اسٹیڈیم کے اندر رہنے اور نیٹس کرنے کی وجہ سے کھلاڑی فائدے میں رہیں گے۔ اس سے ٹیم میدان اور پچ دونوں سے اچھی طرح عادی ہو جائے گی۔



پاکستانی ویمن ٹیم نے بھی اس معاملے میں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ٹیم کی پریکٹس کے بعد مینیجر عائشہ اشعر نے کہا کھلاڑی اور ٹیم منجمنٹ پریکٹس اور رہنے کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچ بارابتی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ پہلا میچ یکم فروری کو ہے۔ جس میں آسٹریلیا سے ٹکراؤ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.