تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:30

انگلینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپیئن مگرآسٹریلیا فیورٹ

اے آر وائی - خواتین کا دسواں عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جمعرات سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔



خواتین کا کرکٹ عالمی کپ مردوں کے عالمی کپ سے پہلے شروع ہوا انیس سو تہتر میں انگلینڈ میں ہونے والا پہلا عالمی کپ میزبان ٹیم نے جیتا۔ اس پہلے عالمی کپ کے بعد آٹھ بار خواتین نے عالمی کپ کے لئے مقابلہ ہوا جس میں آسٹریلیا نے پانچ بار، انگلینڈ نے تین بار اور نیوزی لینڈ نے ایک بار خواتین کا عالمی کپ جیتا۔دو ہزار آٹھ کا آخری عالمی کپ آسٹریلیا میں ہوا جو انگلینڈ نے جیتا۔



اس بار آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ ، میزبان بھارت، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں گروپ اے میں ہیں۔ آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔ دونوں گروپس سے تین تین ٹیمیٕں سپر سکس کے مرحلے میں جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.