30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:32
جوہانسبرگ ٹیسٹ کا پہلا دن گریم اسمتھ کے لئے منسوب
اے آر وائی - جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعہ سے شروع ھو گا اور اس میچ کا پہلا دن جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ کے نام منسوب کیا گیا ہے۔
جوہانسبرگ ٹیسٹ میں اسمتھ سو ٹیسٹ میں قیادت کرنیوالے دنیا کے پہلے کپتان بن جائیں گے اور سونے پہ سہاگہ ٹیسٹ کا پہلا دن اسمتھ کی سالگرہ کا دن ھو گا لہذا جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے پہلے دن کو اسمتھ کے پیار کے نام بف سے منسوب کر دیا ہے۔
میچ کے دوران پہلے وقفہ میں اسمتھ گراؤنڈ پر برتھ ڈے کیک کاٹیں گے اور تمام تماشائی انکے لئے ھیپی برتھ ڈے کا گانا کائیں گے۔