30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:42
ٹینس ڈیوس کپ:اعصام الحق نے سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرلیا
اے آر وائی - پاکستان کے نمبر ون ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے سری لنکا کےخلاف ڈیوس کپ ٹائی کے لئے قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لئےپاکستان کی ٹیم ان دنوں کولمبو میں موجود ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سنگلز، ڈبلز اور ریورس سنگلز کے مقابلے یکم سے تین فروری تک کھیلے جائیں گے۔
اعصام الحق ڈیوس کپ ٹائی کے میچوں میں حصہ لینے کے لئے سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ اعصام اور عقیل نے سری لنکا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔