تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:11

انجری کے باعث توفیق عمر سیریز سے آؤٹ،عمران فرحت ان

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین توفیق عمر انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ نے پی سی بی سے عمران فرحت کو جوہانسبرگ بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ اوپنر توفیق عمر نیٹ پریکٹس کے دوران پنڈلی میں چوٹ لگنے سے انجری کاشکار ہوگئے تھے۔



ایم آر آئی رپورٹ کےمطابق توفیق عمر کی پنڈلی کے ٹشو کو نقصان پہنچا ہے جس سے صحتیاب ہونے میں انھیں چار ہفتے لگیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی کےطور پر عمران فرحت کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی درخواست پر نظر ثانی کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریگا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق توفیق عمر جمعرات کو وطن واپس آرہے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.