30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:33
وارم اپ میچ: اڑیسہ الیون نے قومی ویمنز ٹیم کو شکست دیدی
اے آر وائی - آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ سے قبل کھیلے گئے دوسرے وارم اپ میچ میں اڑیسہ الیون نے پاکستان کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ کٹک میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم ایک سو چون رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بسمہ معروف چوالیس اور نین عابدی انتیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہیں۔ اڑیسہ الیون کی جانب سے ششری پرادھان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں اڑیسہ الیون نے چھ وکٹوں پرمطلوبہ ہدف حاصل کرکے پہلے وارم اپ کی شکست کا بدلہ لیا۔
ساوا گاٹیگا رتھ اکیاون رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ندا ڈار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم یکم فروری کو ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ آسٹریلیا سے کھیلے گی۔