تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:41

پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے تیار ہے، یونس خان

اے آر وائی - ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ میزبان ٹیم کیخلاف میچز کانٹے کے ثابت ہونگے۔ جوہانسبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ انوی ٹیشن الیون کیخلاف سائیڈ میچ سے تیاری مزید بہتر ہوئی ہے جبکہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیساتھ خامیوں کو دور کرنا کا بھی موقع ملا ہے۔



انکا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم ہے، جس کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں تجربہ کار کرکٹرز کیساتھ نوجوان کھلاڑیوں کا کمبینیشن بنایا گیا ہے۔ کامیابی کیلئے تمام کھلاڑی اپنا کردار ادا کرینگے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.