تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:30

سلمان بٹ كركٹ میں واپسی كی کوششوں میں مصروف

اے آر وائی - قومی كركٹ ٹیم كے سابق كپتان سلمان بٹ ان دنوں كركٹ میں اپنی واپسی كے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے كہ عالمی مصالحتی عدالت میں أن كے كیس كے لیے آٹھ فروری كا دن مقرر كیا گیا ہے۔



لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے امید ظاہر کی كہ وہ اپنے پر انٹرنیشنل كركٹ كونسل كی جانب سے لگائی جانے والی پانچ سالہ پابندی میں سے ڈھائی سال كاٹ چكے ہیں اور اب وہ ایك بار پھر پاكستان كی جانب سے كركٹ كھیلنے كے لیے بیتاب ہیں۔



أنہوں نے كہا كہ وہ ماضی میں نہیں جانا چاہتے اس لیے میں خود كو ملنے والی سزا كے خلاف كوئی اپیل دائر نہیں کریں گے۔ میں صرف آئی سی سی كی جانب سے خود پر لگائی جانے والی پابندی كے خلاف مصالحتی عدالت میں گیا ہوں اور مجھے یقین ہے كہ مجھے انصاف ملے گا اور میں ایك مرتبہ پھر پاكستان كی نمائندگی كروں گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.