تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:58

ویمنز ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کو 285 رنز کا ہدف

اے آر وائی - ویمنز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان بھارت نے ویسٹ انڈیز کو کامیابی کے لئے دو سو پچیاسی رنز کا ہدف دیا ہے۔ ممبئی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔



میزبان بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں تھیروش کامینی اور پونم راوت کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چوراسی رنز بنائے۔ کمینی نے سو اور پونم راوت نے بہتر رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو پچھتر رنز جوڑے۔ ڈینڈرا ڈوٹن نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.