تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:16

ویمنز ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ہرادیا

اے آر وائی - آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 105 رنز سے ہرادیا ہے۔ ممبئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے افتتاحی میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔



میزبان بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں تھیروش کامینی اور پونم راوت کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چوراسی رنز بنائے۔ کامینی نے سنچری بنائی،پونم راوت نے باہتر رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو پچھتر رنز جوڑے۔ ڈینڈرا ڈوٹن نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈوٹن انتالیس،شینل ڈیلی اٹھائیس رنز بناسکی۔ نیرنجانا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.