1 فروری 2013
وقت اشاعت: 0:7
جوہانسبرگ:پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان پہلاٹیسٹ آج ہو گا
اے آر وائی - ٹیسٹ کرکٹ کی نمبرایک ٹیم جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان آج سے جوھانسبرگ میں پہلا ٹیسٹ شروع ھو رھا ھے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ سو ٹیسٹ میں قیادت کرنیوالے دنیا کے پہلے کپتان بن جائیں گے اور وہ فتح سے اس میچ کو یادگار بنانا چاھتے ھیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی بولنگ لائن کومضبوط کرنے میں کوچز کا کردار اہم ہے۔ دونوں ٹیموں کے کوچز کا اصل امتحان ٹیسٹ سیریز میں ہوگا۔