1 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:48
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان کو جیت کے لئے 176رنز درکار
اے آر وائی - ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 176رنز کا ہدف دیا ہے۔ قومی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ننانوے کے اسکور پر آدھی آسٹریلوی ٹیم پویلینکی راہ دکھائی۔
کٹک میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آسٹریلن ویمنز ٹیم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کنگروز نے اننگز کاآغاز کیا تو اٹھائیس کے مجموعی اسکور پر لیگ میننگ آوٹ ہوگئیں۔
گیارہ رنز کے اضافے کے بعد جیس کیمرون کو کپتان ثناء میر نے رن آوٹ کردیا جس کے بعد رچل ہائینز اور الیکس بلیک ویل نے اسکور کو آگئے بڑھایا۔ ہائنز چالیس رنز بناکر آوٴٹ ہوئیں۔ ایک سوایک کے اسکور پر آسٹریلیا کے چھ کھلاڑی آوٴٹ ہوگئے تھے۔ مجموعی طور پر ٹیم نے 175رنز بنائے۔