1 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:39
سیمنٹ کی برآمدات میں 29.24فیصد کا ریکارڈ اضافہ
اے آر وائی - رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں انتیس اعشاریہ دو فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبردوہزار بارہ کے دوران تیس کروڑ بیالیس ڈالر سے زائد مالیت کا پینتالیس لاکھ چودہ ہزار پانچ سو میٹرک ٹن سے زائد سیمنٹ برآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران چوالیس لاکھ میٹرک ٹن سے زائد سیمنٹ کی برآمد کیا گیا تھا۔
دسمبر دوہزار بارہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں انتالیس فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ دسمبر کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم نو لاکھ 2ہزار 109میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں اس طرح دسمبر 2012ء میں سیمنٹ کی برآمد سے 59.432ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا گیا جبکہ نومبر کے دوران سیمنٹ کی برآمد سے 54.86ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔