تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:18

ڈیوس کپ: پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ ایک ایک سے برابر

اے آر وائی - ڈیوس کپ ایشیاء اوشیانا کے گروپ ٹو میں پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو شکست ہوگئی جبکہ عقیل خان نے اپنا میچ جیت لیا۔ مقابلہ ایک ایک سے برابر ہے۔



سری لنکا میں جاری ڈیوس کپ ایشیاء اوشیانا گروپ ٹو میں کھیلے گئے سنگلز ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کے عقیل خان نے دینیش کاٹن کو چار چھ،چھ ایک اور چار دو سے شکست دیکر پاکستان کو ایک صفر سے برتری دلائی۔ بدقسمتی سے اعصام الحق اپنا میچ ہار گئے اور مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔



سری لنکن کھلاڑی ہرشانہ گوڈامنا نے اعصام کے خلاف سات چھ، پانچ سات اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ڈبلز میچز ہفتے کو ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.