تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:37

ویمنزورلڈ کپ:پاکستان کانیوزی لینڈ کوجیت کےلئے105رنزکاہدف

اے آر وائی - آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ایک سو پانچ رنز کا ہدف دیا ہے۔



کٹک میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ثناء میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا جو انکی ٹیم کیلئے درست ثابت نہ ہوسکا۔کھلاڑیوں نے غلط شاٹس کھیلتے ہوئے جلد وکٹیں گنوائیں۔ پوری ٹیم ایک سو چار رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسماویہ اقبال بائیس، بسمہ معروف بیس، قانیتا جلیل چودہ رنز بناسکیں۔ نیوزی لینڈ کیلئے رچل کینڈی نے چار، نکول براؤن اور لوسی ڈولن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔



جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ چوتھا مقابلہ ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تینوں میچز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے شکست دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.