تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:48

جنوبی افریقہ275رنزپرڈیکلیئر،پاکستان کوجیت کےلیئے480رنزکاہدف

اے آر وائی - پاکستان کےخلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے دو سو پچھتر رنز پر اپنی اننگرز ڈیکلیئرکردی ہے اور پاکستان کو جیتنے کے لیئے چار سو اسی رنز کا ہدف دیا ہے۔



اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں پر دو سو پچھتر رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی ہے۔ اے بی ڈی ویلئرز نے کیرئیر کی پندرہویں سنچری بنالی ہے۔گزشتہ روز کے اختتام تک میزبان سائیڈ نے تین وکٹوں پر دو سو سات رنز بنائے تھے۔ گریم اسمتھ باون رنز پر آؤٹ ہوئے ایلویرو پیٹرسن ستائیس اور جاک کیلس سات رنز بناسکے۔ عمر گل نے دو وکٹیں جب کہ سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔



اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں اپنے کم ترین ٹیسٹ اسکور انچاس رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں دو سو ترپن رنزاسکورکیے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.