تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:28

ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال،کینو،آلو،پیازاوردیگرکی درآمد وبرآمدمعطل

اے آر وائی - کراچی پورٹ پر ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کینو ،آلو ،پیاز اور دیگر مصنوعات کی بیرون ملک ترسیل اور ملک میں آمد معطل ہوگئی ہے۔



کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سیف خان کے مطابق شپنگ کمپنیوں کی جانب سے کنٹینرز کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ فیس کی وصولی کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کر دی ہے جس کے باعث کراچی پورٹ پر ایکسپورٹ کا کا م بند ہو گیا ہے اور بندرگاہ پر چھ ہزار سے زائد درآمدی اور بر آمدی کنٹینرز جمع ہونے سے کنٹینرز رکھنے کی جگہ ختم ہو چکی ہے۔سیف اللہ خان نے وزارت پورٹ ایند شپنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ شپنگ ایجنٹس کی جانب سے ناجائز فیس کی وصولی ختم کرائی جائے۔



دوسری جانب پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق اس صورتحال کے باعث آلو

پیاز اور کینو کے 1500سے زائد کنٹینرز بندرگاہ تک نہیں پہنچ سکے ہیں جبکہ آلو پیاز اور کینو کے 80کروڑ روپے کے برآمدی کنسائمنٹس ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.