تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 فروری 2013
وقت اشاعت: 12:38

نیوزی لینڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

اے آر وائی - آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل نیوزی لینڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو سات وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔



کٹک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ثناء میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا جو انکی ٹیم کیلئے درست ثابت نہ ہوسکا۔کھلاڑیوں نے غلط شاٹس کھیلتے ہوئے جلد وکٹیں گنوائیں۔ پوری ٹیم ایک سو چار رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسماویہ اقبال بائیس، بسمہ معروف بیس رنز بناسکیں۔ نیوزی لینڈ کیلئے رچل کینڈی نے چار، نکول براؤن اور لوسی ڈولن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔



جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے ہدف کپتان سوزی بیٹز کی شاندار اننگز کی بدولت تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ سوزی بیٹز پینسٹھ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ثناء میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان پانچ فروری کو آخری گروپ میچ جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.