3 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:18
دوسرا ون ڈے،آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 54 رنز سے ہرا دیا
اے آر وائی - آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو چوون رنز سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پرتھ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر دو سو چھیاسٹھ رنز بنائے۔ جارج بیلی نے ایک سو پچیس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن سیمی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کیریبیئن ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی تین کھلاڑی تینتیس رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ کیرون پاؤل نے ایک سائیڈ سے اسکور میں اضافہ کیا انھوں نے تراسی رنز بنائے۔ ڈیوائن براؤو پینتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پوری ٹیم دو سو بارہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ اور گلین میکس ویل نے چار کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹکراؤ چھ فروری کو کینبرا میں ہوگا۔