تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:56

چائے کے وقفے تک پاکستان کے چار وکٹ پرایک سو چار رنز

اے آر وائی - جوہانسبرگ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کرکٹ ٹیم شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ جس کی چار سو اسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں چار وکٹیں گرچکی ہیں۔



جوہانسبرگ ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کے چار سو اسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں چائے کے وقفے تک پاکستان نے چار وکٹ پرایک سو چار رنز بنائے ہیں۔ محمد حفیظ دو، ناصر جمشید چھیالیس، اظہر علی اٹھارہ اور یونس خان پندرہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔



کھیل کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے نامکمل دوسری اننگز دو سو سات رنز سے دوبارہ شروع کی۔ اسکور میں اڑسٹھ رنز کا اضافہ کرنے کے بعد اننگز تین وکٹ پر دو سو پچھتررنز پر ڈکلیئر کردی۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے کیرئیر کی پندرہویں سنچری بنائی اور ایک سو تین رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہاشم آملہ چوہتررنز بناسکے۔ عمر گل نے دو وکٹیں اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.