تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:57

پاکستان ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ2کے دوسرے راؤنڈ میں

اے آر وائی - پاکستان ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا۔ پہلے راؤنڈ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین دو سے شکست دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے مرحلے میں ریورس سنگلز کھیلا گیا۔ جو ایک ایک سے برابر رہا لیکن مجموعی برتری کی وجہ سے پاکستان نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ جہاں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔



ریورس سنگلز کے پہلے مقابلے میں عقیل خان کو سری لنکن کھلاڑی گوڈامانا نے اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔ لیکن دوسرا مقابلہ اعصام الحق نے تین ایک سے جیت لیا۔ اس طرح پاکستان پہلے راؤنڈ میں تین دو سے کامیابی حاصل کرکے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.