تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 فروری 2013
وقت اشاعت: 8:7

جوہانسبرگ ٹیسٹ :پاکستان آج اپنی اننگز دوبارہ شروع کرے گا

اے آر وائی - جوہانسبرگ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان دوسری نامکمل اننگز ایک سو تراسی رنز چار کھلاڑی آوٹ کے ساتھ دوبارہ شروع کرے گا۔ قومی ٹیم کو شکست سے بچنے کے لئے مزید دو سوستانوے رنز درکار ہیں۔



جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میچ بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ چار سو اٹھارہ رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین ایک بار پھر ناکام رہے۔ ناصر جمشید چھیالیس، محمد حفیظ دو، اظہر علی اٹھارہ اور یونس خان پندرہ رنز بناکر پویلین لوٹے تو لگتا تھا کہ میچ تیسرے روز ہی ختم ہوجائے گا۔ لیکن اسد شفیق اور کپتان مصباح الحق نے ذمے داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں ایک سو ایک رنز بنالیے۔



تیسرے روز کھیل کے اختتام پراسد شفیق تریپن اور مصباح چوالیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز تین وکٹ پر دو سوپچھہتر رنز پر ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو چار سو اسی رنز کا ہدف دیا تھا۔



اے بی ڈی ویلیئر کیرئیر کی پندرہویں سنچری اسکور کی وہ ایک سو تین اور ہاشم آملہ چوہتر رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔ ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے پاکستان کو مزید دو سو ستانوے رنز کی ضرورت ہے اور اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.