4 فروری 2013
وقت اشاعت: 8:16
جوہانسبرگ ٹیسٹ بچانا معجزے سے کم نہیں ۔۔۔۔۔
اے آر وائی - کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق کے لئے جوہانسبرگ ٹیسٹ کو بچانا کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں کبھی چار سو سے زائد رنز کا ہدف حاصل نہیں کرسکا ہے ۔اسد شفیق اور مصباح الحق جوہانسبرگ ٹیسٹ بچا پائیں گے یا شائقین کو بارش کی دعا کرنا ہوگی۔
جوہانسبرگ ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے بیاسی رنز پر چار کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد اسد شفیق اور مصباح الحق نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں ایک سو ایک رنز کا اضافہ کیا اور اسکور کو ایک سو تیراسی رنز تک پہنچا دیا لیکن اب بھی میچ بچانے کے لئے درکار ہیں مزید دو سو ستانوے رنز اور وکٹ باقی ہیں صرف چھ۔ جس میں بیٹسمین ہیں اس کے بعد صرف سرفراز احمد جس کے بعد ٹیل اینڈرز کی امد کا آغاز ہوجائے گا۔
شائقین تذبذب کا شکار ہیں کہ کیا یہ دونوں کھلاڑی میچ بچا پائیں گے یا انہیں بارش کی دعا کرنا ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جوہانسبرگ میں اس پورے ہفتے شدید بارش کا امکان ہے۔ اگر دونوں دن کھیل ممکن نہیں ہوسکا تو جوہانسبرگ ٹیسٹ ڈرا ہوجائے گا اور پاکستان یقینی شکست سے بچ جائے گا۔