4 فروری 2013
وقت اشاعت: 11:47
جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی 211 رنز سے فتح
اے آر وائی - جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسو گیارہ سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سییریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ نے اپنی کپتانی کے سوویں ٹیسٹ کو اگرچہ اپنی بیٹنگ سے تو یادگار نہ بنا سکے لیکن اس میچ میں وہ پاکستان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرکے فتح سمیٹنے میں کامیاب رہے۔
چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگزایک سو تراسی رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ اسد شفیق اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں تین رنز کا اضافہ کرکے چھپن رنز پر آؤٹ ہوئے تو ڈیل اسٹین نے کپتان مصباح الحق کو بھی چونسٹھ رنز پر پویلین روانہ کردیا۔ عمر گل تیئس رنز بھی اسٹین کا شکار ہوئے اور جنید خان کو نو رنز پر ایل بی ڈیلبو کرکے اسٹین نے جنوبی افریقہ کو دو سو گیارہ رنز سے جیت دلادی۔
میچ کا فیصلہ سو تین روز میں ہی ہوگیا۔ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ چودہ فروری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔