4 فروری 2013
وقت اشاعت: 17:58
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کل مد مقابل
اے آر وائی - یمنز ورلڈ کپ میں پاکستان خواتین ٹیم کا مقابلہ کل جنوبی افریقہ سے کٹک میں ہوگا۔ سپر سکسز میں پہنچنے کے لئے پاکستان ویمنز ٹیم کو اس میچ میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔ بھارت میں جاری ویمنز ورلڈ کے گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیمیں کٹک میں مدمقابل ہوں گی۔
میچ میں جیت کی صورت میں قومی ٹیم کے سپر سکسز میں امکانات روشن ہوجائیں گے۔ ویمنز ٹیم کو پہلے میچ میں آسٹریلیا اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شکست کی صورت میں قومی ٹیم ساتویں پوزیشن کے لیے کھیلی گی۔ ایونٹ میں منگل کو ہونے والے دیگر میچز میں آسٹریلیا کا سامنا نیوزی لینڈ سے، انگلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے اور میزبان بھارت کا سری لنکا سے ٹکراؤ ہوگا۔